جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہناہےکہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں،کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے سروسزاسپتال لاہورمیں زیرِعلاج وفاقی وزیرِداخلہ احسن اقبال کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ نوازشریف 3 بار وزیر اعظم رہ چکے ہیں، ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں ہم نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا راستہ کھلا رکھا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیان کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس بیان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ تحقیق کی جائے کہ نوازشریف کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے، دیکھنا چاہیے کہ نوازشریف کس حد تک ذمے دار ہیں۔