• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا بیانیہ جھوٹا ہے، شازیہ مری

نوازشریف کا بیانیہ جھوٹا ہے، شازیہ مری

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بیانیے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے ۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ نوازشریف کے بیان کے پیچھے پورا بیک گرائونڈ ہے ،سابق وزیراعظم کے متنازع بیان نے پاکستانیوں کے احساسات کو مجروح کیا اس کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ نوازشریف نے عدالتی فیصلے کے بعد 2 اداروں کو نشانہ بنایا ،اس معاملے میں کامیابی نہ ملی تو وہ اب ملک میں انتشار پھیلارہے ہیں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد موجود ہیں مگر ہم ان کو سپورٹ نہیں کرتے۔

تازہ ترین