• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کو صفائی و ستھرائی کے لحاظ سے ماڈل بنائیں گے،ڈپٹی کمشنر

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے صفائی کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا دورہ کیا اور شہری یونین کونسل میں اپنی نگرانی میں صفائی آپریشن شروع کرایا، انہوں نے کہا کہ ملتان اولیاء کرام کی دھرتی ہے وہ اسے صفائی و ستھرائی کے لحاظ سے ماڈل نمونہ بنائیں گے۔ ملتان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے مشینری اور عملے کی کمی کو ہر صورت پورا کیا جائے گا، عملہ صفائی کی حوصلہ افزائی کیلئے ان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر انوار الحق نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کمپنی بہترین کارکردگی دکھا رہی ہے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل نے کہا کہ حکومت پنجاب نجی سیکٹر کے تعاون سے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، کڈنی سنٹر میں تمام طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ملتان انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز اور ویکسی نیشن سٹوریج کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی
تازہ ترین