ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ اوقاف نے محکمہ اوقاف ملتان زون سے تبدیل ہونے والے آڈیٹر غلام شبیر اور اکائونٹنٹ رانا خالد کی ذاتی فائلیں لاہور طلب کر لی ہیں مذکورہ فائلیں زونل ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف زون ملتان لے کر لاہور روانہ ہو گئے ہیں واضح رہے کہ مذکورہ آڈیٹر اور اکائونٹنٹ نے اپنے تبادلے کے خلاف عدالت والیہ سے حکم امتناع حاصل کیا تھا۔