راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ راولپنڈی کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے ممبئی حملوں بارے نواز شریف کے متنازع انٹرویو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری عرصے سے یہ کہہ رہے تھے کہ نواز شریف پاکستان کیلئے سکیورٹی رسک ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سابق وزیراعظم کو فوری گرفتار کر کے اُن پر بغاوت کا مقدمہ چلایا جائے۔ فرقان یوسف، غلام علی خان، عثمان ارشد اور وسیم خٹک سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے دو سال قبل شریف خاندان کی فیکٹریوں میں سینکڑوں بھارتی انجینئرز کی موجودگی اور آزادانہ نقل و حمل کو بے نقاب کر دیاتھا۔