• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت سے گلے شکوے

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے فاٹا انضمام معاملے پر حکومت پر برس پڑے ،خوب گلے شکوے بھی کئے ۔

قومی اسمبلی میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر بحث کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فاٹا کا انضمام غیرملکی ایجنڈا ہے،لوگوں پر فیصلہ مسلط کرنا اخلاقی،جمہوری طورپرجائزنہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ برداشت کا امتحان کب تک لیا جائے گا،جوباتیں طے ہوئی ہیں،اس کودوبارہ اٹھایا جارہا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ اختلاف رائے کے باوجود حکومت کی ہر مرحلے پرمدد کی،حکومت کوسوچنا ہوگا کہ وہ ملک اور ہمارے ساتھ کیا کررہی ہے؟

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے فاٹا کے انضمام کی حمایت کی ۔

تازہ ترین