• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں پاکستان کا پہلا آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ

چمن میں پاکستان کا پہلا آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ

چمن میں پاکستان کا پہلا آسٹروٹرف کرکٹ گراؤنڈ بنایا جا رہا ہے، آئی جی ایف سی کی جانب سے 6 کروڑروپےکی خطیر لاگت سے کرکٹ اسٹیڈیم کی جدید طرزپرتعمیر کا کام زورشور سے جاری ہے۔

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے 23 مارچ کو چمن میں ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلنے کے بعد قبائلی نوجوانوں کی کرکٹ سے محبت دیکھ کر چمن کرکٹ گراونڈ کو جدید طرز پر بنانے کا اعلان کیاتھا۔

پاکستان میں کرکٹ کے میدان میں یہ ایک منفرد منصوبہ ہے جس کے تحت کرکٹ کا پہلا آسٹروٹرف یعنی مصنوعی گراس گراؤنڈ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے، جدید طرز کے اسٹیڈیم میں25 سو تماشائیوں کےلئے کرسیاں فیلڈ لائٹس اور وی آئی پی انکلیوژرسمیت پویلین منصوبے میں شامل ہے۔

پی سی بی کی صادق کرکٹ گراؤنڈ کی انٹرنیشنل طرز پر تعمیر سے قبائلی نوجوانوں کا رجحان کھیل کی جانب بڑھنے اور نئے کھلاڑی ابھرنے میں بھی مدد ملے گی، منصوبہ رمضان سے قبل مکمل کرکے فرنٹیئر کور کی جانب سے پہلا نیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین