• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ رافیل نڈال اور سیمونا ہالپ ٹاپ پوزیشن سے محروم

ٹینس رینکنگ رافیل نڈال اور سیمونا ہالپ ٹاپ پوزیشن سے محروم

پیرس( نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیوتی اے رینکنگ میں راجر فیڈرر نے رافیل نڈال اور کیرولین وزٹائیکی نے سیمونا ہالپ کو ٹاپ پوزشین سے محروم کردیا۔ کائل ایڈمونڈ 3 اور ہیون چنگ ایک درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہوگئے۔ آئی ٹی ایف نے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد تازہ ترین اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ جاری کردی جس کے تحت مینز میں سوئس سٹار راجرفیڈرر نے ایک درجہ ترقی پاکر نڈال سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، نڈال تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، جرمن کھلاڑی اور میڈرڈ اوپن کے چیمپئن الیگزینڈرز یوریف تیسرے گریگورمترف چوتھے، مرین کلچ پانچویں اور جان مارٹن ڈیل پولر، چھٹے نمبر پر برقرار رہیں، کیون اینڈرسن ایک سیڑھی چڑھ کر ساتویں نمبر پر آگئے نام قیوری ، بالستا ایگٹ، جیک ساک اور ڈائیگو ایک ایک اور نیو کاس پائولی 2درجے ترقی کے ساتھ 12ویں 13ویں ، 14ویں اور15ویں  اور16ویں نمبر پر آگئے۔ نوویک جو کو وچ6 درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے کائل ایڈمونڈ 3 سیڑھیاں چڑھ کر 19 ویں اور جیون چنگ ایک درجہ ترقی پاکر 20 ویں نمبر پر آگئے، دوسری جانب ویمنز رینکنگ میں ڈنمارک کی کیرولین وزنا ئیکی نے سیموناہالپ کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا، گربین مگورزا تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، کیرولینا بلسکو وا، جلینا، اوسٹاپینکو اور کیرولین کا رشیا کی ایک ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔

تازہ ترین