لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یاور علی نے گزشتہ روز سیشن کورٹ میں شعبہ آئی ٹی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی سمیت سول اور ایڈیشنل سیشن ججوں کے علاوہ لاہور بار کے صدر ارشد ملک اور بار کے دیگر عہدے دار موجود تھے۔ انہوں نے چیف جسٹس کا استقبال کیا جبکہ چیف جسٹس کو سلامی بھی دی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا اور اس سلسلے میں بعض ہدایات بھی دیں۔