• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواران میں آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق

آواران میں آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے آواران میں آلودہ پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد کی حالت غیر ہوگئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے واقعے کا نوٹس لیتے امدادی کارروائی کا حکم دے دیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق آواران میں آلودہ پانی پینے سے متاثرہ 4افرادکی حالت تشویشناک ہوگئی جنہیں کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی پینے سے 2 افراد کی ہلاکت کا واقعہ آوارن کے گاوں ٹرانچ میں پیش آیا، جہاں گڑھے کا آلودہ پانی پینے سے دو افراد جاں بحق اور50 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ افراد میں سے کئی کو نازک حالت میں سول اسپتال لسبیلہ منتقل کردیا گیا۔

ایدھی ذرائع کےمطابق متاثرہ افراد کے لیے امدادی ٹیم روانہ کردی گئی ہے، اس ٹیم کے ہمراہ راشن اور ادویات بھی بھجوائی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبد القدوس بزنجو کےحکم پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر احمد مینگل نے بھی آواران میں امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین