• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکامیں گتوں سے بنی کشتیوں کے درمیان بوٹ ریس


امریکامیں تختوں اور گتوں سے بنی کشتیوں کے درمیان5ویں سالانہ ریس کا انعقادکیا گیا۔

اس ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کو 4فٹ چوڑے اور8فٹ لمبے پلائی وڈ کے تختے اور ایک ڈکٹ ٹیپ رول کی مدد سے اپنی کشتی تیار کرنی تھی۔

امریکامیں گتوں سے بنی کشتیوں کے درمیان بوٹ ریس

اس موقع پر مقابلے میں شریک تمام افراد نے مختلف ڈیزائن کی کشتیاں تیار کیں لیکن کم وزن ہونے کے باوجود انکے ساتھ پانی میں نبرد آزما ہوتے نظر آئے اور کوئی اِدھر تو کوئی اُدھر پانی میں لڑھکتا دکھائی دیا۔

مقابلے کے آخر میں سب سے زیادہ دیر تک پانی میں تیرنے والی تیز رفتار کشتی،منفرد ڈیزائن اور سب سے تیزی سے ڈوبنے والی کشتی کو انعامات سے نوازا گیا۔

تازہ ترین