آپ آف لائن ہیں
منگل6؍رمضان المبارک 1439ھ 22؍ مئی 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کا مشہور گانا سواگ سے سواگت یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھاجانیوالا گیت بن گیاہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ' ٹائیگرزندہ ہے کااس گیت کے حوالے سے ویوزکا ایک نیا ریکارڈ سامنے آیاہے۔

مشہور گانا ’’سواگ سے سواگت ‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیا

ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ برس ریلیز ہونیوالے اس گیت کو اب تک 42 کروڑ80لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے گیت ’’سواگ سے سواگت ‘‘ نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔

مشہور گانا ’’سواگ سے سواگت ‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیا

دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی تقریباً ہر فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے توقعات سے بڑھ کربزنس کرکے کئی رکارڈ قائم کیے اور اب اسی فلم کے گیت نے بھی کامیابی کے رکارڈ قائم کرکے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

مشہور گانا ’’سواگ سے سواگت ‘ یوٹیوب پر مقبول ترین گیت بن گیا

کترینہ کیف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مشہور گیت سے متعلق اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا گیت ’سواگ سے سواگت‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گیت بن گیا ہے۔

​​
Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید