فرنٹیئر کور چمن اسکاؤٹس کی جانب سے پا ک افغان بارڈر باب دوستی پر افظار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم بھی شریک ہوئے۔
پاک افغان بارڈر باب دوستی پر فرنٹیئر کور چمن اسکاؤٹس کی جانب سے افطار ڈنر میں کمانڈر نارتھ سیکٹر بریگیڈئیر ندیم سہیل ،ضلعی انتظامی افسران ، قبائلیوں، تاجروں اور سرحد کے آر پار آنے جانے والوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی نے کہا کہ باب دوستی پر افطار ڈنر کا مقصد ایف سی کی قبائلی عوام سے محبت کا اظہار ہے، ان کا کہنا تھا کہ باب دوستی پر روزانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔