• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈاپ اسکینڈل : یوسف رضا گیلانی کا دست راست قرار دیئے جانے والے ملزم کا 14روزہ عدالتی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل سے متعلق مقدمات میں یوسف رضا گیلانی کا دست راست قرار دیئے جانے والے ملزم فیصل صدیقی کو 14یوم کےلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ٹڈاپ اسکینڈل میں نامزدسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے فرنٹ مین قرار دیے جانے والے فیصل صدیقی کو ایف آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے حکام نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم نے مختلف اکائونٹ کھلواکر رقم منتقل کی۔ جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف رقم کی خورد برد کے ٹھوس شواہد موجود ہیں اورا س سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے لہٰذاملزم کو جیل بھیجا جائے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم فیصل صدیقی پر ٹڈاپ اسکینڈل کے 33 مقدمات درج ہیں۔ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں یوسف رضا گیلانی سمیت 22 سے زائد ملزمان نامزد ہیں جبکہ ٹڈاپ اسکینڈل میں فریٹ سبسڈی کے نام پر قومی خزانے کو 7 ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مقدمے میں پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم بھی نامزد تھے۔
تازہ ترین