رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نیب لاہور میں پیش ہوگئے، عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے کو صاف پانی سے متعلق کیس میں طلب کیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کئی اہم اجلاسوں میں حصہ لیا تھا اور کئی مقامات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی لگانے کی ہدایت کی تھی۔
حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکن بھی نیب آفس کے باہر موجود تھے جنہوں نے حمزہ کے حق میں نعرےلگائے۔
صاف پانی کیس میں حمزہ شہباز کو ریکارڈ سمیت بیان قلمبند کروانے کےلیے طلب کیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز کواسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ثاقب حیدر کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔