• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع ہوگا

چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے شروع ہوگا

چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا ، فنڈز کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کو فائیو اسٹار ہوٹل کے بجائے ہاکی کلب میں ٹہرایا جائے گا۔

ہاکی فیڈریشن نے ہاتھ اٹھالیے ، صاف صاف کہہ دیا پیسہ نہیں ہے کھلاڑیوں کو ہوٹل میں نہیں ٹہرا سکتے ۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے باعث جونئیر ٹیم کا تربیتی کیمپ اصلاح الدین اکیڈمی منتقل کردیا گیا ، چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہو گا ۔

چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا ،10 روزہ کیمپ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں لگایا جائے گا کھلاڑی قیام بھی ہاکی اسٹیڈیم میں کریں گے۔

عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں جونیئر کیمپ جاری تھا، جو اب اصلاح الدین اکیڈمی منتقل کردیا گیا ہے،کھلاڑیوں کو اصلاح الدین ہاسٹل میں ٹہرایا گیا ہے ، 3 ماہ قبل کامن ویلتھ کیلئے کیمپ لگایا گیا تھا تو کھلاڑیوں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرایا گیا تھا ۔

ذرائع پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کو ہاسٹل میں ٹہرایا جائے گا ، چیمپئنز ٹرافی 23جون سے ہالینڈ میں شروع ہوگی۔

تازہ ترین