• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن پولیس نے نائف کرائمز سے نمٹنے کیلئے فٹ بال کااستعمال شروع کر دیا

لندن (ودود مشتاق) جی او اے ایل ایس ہیز میں کھیلے گئے فٹ بال ٹورنامنٹ میں واٹفورڈ ایف سی کمیونٹی نے کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم کو یہ کامیابی ولیئر ہائی سکول سائوتھ آل کو شکست دے کر ملی۔ایلنگ ، ہونسلو اور ہلنگٹن بوروز کے تقریباً 50 نوجوانوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اس یوتھ ڈائیورزن سٹراٹیجی کے تحت ٹو رنامنٹ کے انعقاد کا مقصد علاقے کے نوجوانوں اورمقامی پولیس افسران کے درمیان دیرپا تعلقات قائم کرنا بشمول دونوں گروپوں کے درمیان اعتماد سازی اور مثبت تعلق قائم کرنا تھا۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم 17جون کو انٹرنیشنل فائنل میں شریک ہو گی جہاں ان کے ہمراہ لندن کے مختلف بوروز ، شمالی آئرلینڈاور انگلینڈ بھر کی دیگر کائونٹی ٹیمیں بھی موجود ہوں گی۔نیو ویسٹ ایریا بیسک کمانڈ یونٹ(بی سی یو) میں کام کرنے والے افسران جو کہ ایلنگ ، ہونسلو اور ہلیگڈن کے ذمہ دار ہیں ، انہوں نے پروگرام میں مقامی ٹیموں کی شرکت کیلئے مدد فراہم کی۔سائوتھ آل میں ولیئرز اینڈ ڈورمرز ویلز ہائی سکولز ، ویسٹ ٹیمز کالج، آئسل ورتھ ، واٹفورڈ ایف سی کمیو نٹی سپورٹ اینڈ ایجوکیشن اور گولز کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ نیو ویسٹ ایریا بیسک کمانڈ یونٹ(بی سی یو) میں کام کرنے والے افسران نے بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ قائم مقام سپرنٹنڈنٹ ،نیبرہوڈ پولیسنگ فار ویسٹ ایریا بی سی یو ، رکی کنڈوہلا نے اس موقع پر کہا کہ ویسٹ ایریا میں یہ اہم ہے کہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ ہم نوجوانوں کے ساتھ تعلقات قائم کریں۔اس ایونٹ کا انعقاد اپنے نوجوانوں کو وقت دینے کی اہمیت پر روشی ڈالتا ہے ، تا کہ وہ معمولی یا سنجیدہ جرائم میں ملوث نہ ہو جائیں۔
تازہ ترین