• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی ہاکی کوچ کی تنخواہ، پی ایچ ایف کو مشکلات

غیر ملکی ہاکی کوچ کی تنخواہ، پی ایچ ایف کو مشکلات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ راولنٹ اولٹیمینز کو تنخواہ اور دیگر مراعات کی ادائیگی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ڈچ کوچ کو تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ہاکی فیڈریشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے 35لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ مانگ لی ، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے راولنٹ اولٹیمینز کی 8ہزار یوروز ماہانہ تنخواہ کے عوض خد مات لی تھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا و نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اعظم ڈا ر نے واضح کیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ راولنٹ اولٹیمینز کی تقرری اور مراعات کے حوالے سے پی ایس بی کا کوئی تعلق نہیں جبکہ ہاکی فیڈریشن کی 35لاکھ روپے کی سالانہ گرانٹ جلد جاری کر دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ غیر ملکی ہاکی کوچ کی تنخواہ کا معاملہ پاکستا ن ہاکی فیڈریشن کا ہے ۔

تازہ ترین