• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز شریف صاف پانی کمپنی کیس میں 24مئی کو دوبارہ طلب

لاہور(صباح نیوز)نیب لاہور نے (ن) لیگ کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کیس میں 24مئی کودوبارہ طلب کر لیا۔رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو پنجاب حکومت کی صاف پانی کمپنی میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں 24 مئی کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز بھی طلب کرنے پر نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو کر صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں سوالات کے جوابات دیئے تھے۔
تازہ ترین