• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید بابو نگر کے مہمان خانے پربلا جواز چھاپہ قابل مذمت ہے ، بی این پی

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ارکان غلام نبی مری ، میر عبدالغفور مینگل، سردار حق نواز بزدار، میر خورشید احمد جمالدینی ، ملک عبدالرحمان خواجہ خیل، میر محمد اسما عیل پیرکزئی ، حمل بلوچ اورمراد جان مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات گنداواہ میں پارٹی کے ضلعی صدر سید بابو نگر شاہ کے مہمان خانے پر ڈی سی جھل مگسی کی سرپرستی میں فورسز کی جانب سے بلا جواز چھاپہ،چادر اور چار دیواری کی تقدس کی پامالی سمیت دو قریبی ساتھیوں کو گرفتار کرنے کی مذمت کر تے ہیں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف عناصر غیر سیاسی وغیر جمہوری ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ بی این پی جھل مگسی کے دوستوں نے آنیوالے الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں گنداواہ میں ایک اہم اجلاس طے کیا تھا جس میں بلوچستان کے حوالے سے حکمت عملی اورعوامی رابطہ مہم کو طے کرنا تھا لیکن عوام کے مسترد شدہ عناصر کو جھل مگسی ، گنداواہ میں پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت ہضم نہیں ہورہی اور وہ بو کھلاہٹ کے شکار ہو کر طاقت کے زور پر خوف وہراس کے ذریعے پارٹی کو زیر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں بعض عناصر بی این پی کی راستہ روکنے کے لئے اقتدار کیلئے حقیقی سیاسی جمہوری قوم وطن دوست ، نظریاتی اور قربانیاں پر لبریز جدوجہد کے لئے مسائل ومشکلات پیدا کرکے اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں یہ غیر سیاسی وغیر جمہوری عمل کسی بھی صورت قبول نہیں۔
تازہ ترین