• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ ایریاز، پانی بچائو مہم منصوبے کی سٹڈی پر کام شروع کر دیا گیا

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے ) کینٹ ایریاز میں پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے پانی بچائو مہم کے ایک اہم منصوبے کی سٹڈی پر کام شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت شہریوں کے گھروں میں سنک (بیسن ) میں استعمال ہونے والے پانی کو ڈائریکٹ باہر چھوڑنے کی بجائے اس کا پائپ فلش ٹنکی کے ساتھ لگایا جائے گا تاکہ وہ پانی فلش کیلئے استعمال ہو سکے ، اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے آئندہ بلڈنگ پلان کی منظوری دیتے وقت ان چیزوں کو بھی مدنظر رکھنے کی منصوبہ بندی پر غور جاری ہے ، راولپنڈی کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق اگر اس منصوبے کو قابل عمل بنا دیا گیا تو پھر بڑی مقدار میں ضائع ہونے والے پانی کو استعمال میں لایا جاسکے گا اس سے جہاں پانی کی بچت ہو گی وہاں کینٹ بورڈ انتظامیہ کو پانی کا مسئلہ حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
تازہ ترین