• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی اسٹار اداکارہ سشمیتا سین سے 15 سالہ لڑکے نے ایوارڈ تقریب میں بدتمیزی کی تو انہوں نے بھی اسے خوب سبق سکھایا۔

سشمیتا سین سے جب15 سالہ لڑکے نے بدتمیزی کی

42 سالہ سشمیتا سین نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ خوبصورت چہرے کےساتھ مضبوط دماغ اور بہترین اقدار پر کھڑی خاتون ہیں،وہ کسی بھی واہیات قسم کی حرکت کو یوں ہی جانے نہیں دیتی لیکن انہوں نے اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے والے 15سالہ لڑکے اچھے سے سبق سکھایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1994ء میں ملکہ حسین کا تاج سر پر سجانے والی سشمیتا سین سے 6 ماہ قبل ایک ایوارڈ تقریب میں 15سالہ لڑکے نے بدتمیزی کی جسے وہ آج تک نہیں بھول سکی ہیں ۔

سشمیتا سین سے جب15 سالہ لڑکے نے بدتمیزی کی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ملکہ حسن نے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ ایوارڈ تقریب میں باڈی گارڈ کے ساتھ اردگرد 100 کے قریب لوگوں کا ہجوم تھا ،اسے لگا کہ وہ مجھ سے بدتمیزی کرےگا اور مجھے پتا نہیں چلے گا لیکن یہ اس کی غلط فہمی تھی اور میں نے اس کا ہاتھ پکڑلیا لیکن حیرت کی بات یہ تھی کہ لڑکے کی عمر بمشکل 15 سال ہوگی ۔

بالی ووڈ کی نامور اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایک لڑکے کی بدتمیزی کے باوجود میں اسے دور لے گی اور اسے کہا کہ میں چاہوں تو شور شرابہ کرکے تمہاری حرکت سب کو بتاسکتی ہوں لیکن اس سے تمہاری زندگی برباد ہوجائے گی ،ابتداً میں وہ اپنی غلطی ماننے سے انکاری تھی لیکن جب میں نے غصے کا اظہار تو اسے نے مجھ سے معذرت کی اور کہا کہ وہ ایسا کبھی نہیں کرےگا۔

سشمیتا سین کا کہناتھاکہ میں نے بدتمیزی کرنے والے لڑکے کو معاف کردیا کیونکہ میں جانتی ہوں کہ ایک 15سالہ لڑکے کو اس کے والدین یہ نہیں سیکھایا ہوگا کہ اس طرح کی حرکتیں تفریح نہیں بلکہ جرم ہے ۔

تازہ ترین