• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن سے آنے والا میزائل تباہ کر دیا

ریاض (جنگ نیوز) سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن سے آنے والے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کے مطابق اس میزائل کو یمنی سرحد کے قریب واقع سعودی شہر جازان کے اوپر تباہ کیا گیا۔ قبل ازیں حوثی باغیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے جازان کے ایئرپورٹ پر بدر اول نامی میزائل داغا ہے، تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں دی تھی۔ یمن کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغیوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد مرتبہ سعودی عرب پر میزائل داغے ہیں۔
تازہ ترین