• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی فیڈریشن میں اقرباپروری،اچھے نتائج کی توقع نہیں،سمیع اللہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان فلائنگ ہارس سمیع اللہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے خلاف کی جانے والی سازش پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے شہر کے میدانوں کو خالی کرایا اور کئی بند ٹیموں کو بحال کرایا ، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کھلاڑیوں کے ساتھ سالانہ بنیاد پر مالی معاہدہ کیا اس قسم کے کام پی ایچ ایف کے لئے قابل قبول نہیں ہے، میری پوری حمایت کے ایچ اے کے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف میں پہلی مرتبہ اپوزیشن ختم ہوگئی ہے، چند کھلاڑیوں کو چھوڑ کر سب پی ایچ ایف کا حصہ بن گئے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ سب کے آنے سے بھی صورت حال میں بہتری نہیں آئے گی ،کیونکہ وہ کھیل سے مخلص نہیں ہیں ، ان کے نزدیک دوستی اور اقر با پروری کی اہمیت ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کے موجودہ عہدے داروں کی موجودگی میں قومی ہاکی ٹیم سے اچھے نتائج کی امید نہیں ہے۔
تازہ ترین