سکھر(بیورو رپورٹ)پولیس کی جانب سے سکھر سینٹرل جیل کے اطراف رہائشی علاقوں میں اچانک سرچ آپریشن کیا گیا، اس دوران پولیس نے مدارس سمیت گھروں کی تلاشی لی اور ان علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے کوائف بھی اکٹھے کئے ۔ ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو کے مطا بق نیشنل ایکشن پلان کے تحت امن وامان کی فضا کو بحال رکھنے ، جیل کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے مختلف علاقوں میں اچانک سرچ آپریشن شروع کیا جاتا ہے، سکھر سینٹرل جیل کے اطراف کے رہائشی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ علاقے میں موجود مدارس کی بھی تلاشی اور وہاں موجود طلبہ ، اساتذہ کے کوائف حاصل کئے گئے ۔