• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سے موسوم منصور احمد میموریل فلڈ لائٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ ٹور نامنٹ 15 رمضان سے اولمپیئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں کھیلا جائے گا۔کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کے مطابق ٹورنامنٹ کا افتتاح اولمپیئن منصور احمد کی والدہ کریں گی۔ ایونٹ میں کراچی کے 6 ڈسٹرکٹ کی 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ فائنل 25 رمضان کو کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے دفتر سے سینئر جوائنٹ سیکریٹری جاوید اقبال سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔
تازہ ترین