• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، شاہد خاقان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کے حقائق عوام کے سامنے لانے کیلئے ایک قومی مذاکراہ ہو جس میں تمام ادارے شامل ہوں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا دیا گیا بیان کوئی پریس اسٹیٹمنٹ نہیں ، انہوں نے پوری ایک تفصیل بتائی کہ پاکستان میں کیا ہوتا رہا ہے اور اس کے پیچھے کیا محرکات تھے ، دھرنا تو پی ٹی آئی کر رہی تھی اگر اس کے پیچھے جو تھے انہیں جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کا فیصلہ آج تک ہوجائیگا، الیکشن وقت پر نہیں ہونگے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ادارے کا اپنا آئینی کردار ہے سب کو اپنے آئینی حد تک رہنا چاہیے، آئین سے ہٹ کر طاقت دکھانے کا معاملہ اداروں نے بھی کیا ہے اور سویلین نے بھی کیا ہے ، عدالتیں بھی شامل ہیں ہمیں ماضی سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین