• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


روس میں ٹریکٹر ریس کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دشوار گزار راستوں پردوڑتے ٹریکٹرزشائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

روس میں ٹریکٹر ریس کے دلچسپ مقابلے

ریس میں تیس ٹریکٹر ڈرائیورز نے شرکت کی اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مٹی، کیچڑ اور رکاوٹوں سے بنے ریسنگ ٹریک پر اپنے ٹریکٹر اس طرح دوڑائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے جبکہ اس دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض ڈرائیور دشوار گزار ٹریک پر کچھ ایسے پھنسے کہ ریس میں بہت پیچھے رہ گئے۔

منفرد نوعیت کے اس مقابلے میں جہاں شرکاء نے گاڑیاں دوڑانے میں کمال مہارت دکھائی وہیں تیس ہزار افراد نے اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین