• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران چمن نے مختصر مدت میں بہتر کا رکردگی کا مظاہرہ کیا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)انجمن تاجران بلوچستان کے مرکزی صدر رحیم آغا، حاجی عاشق اچکزئی، حاجی نصر الدین کاکڑ، ملک اکرم بنگلزئی، حاجی موسیٰ خان ترین، حاجی فاروق شاہوانی، محمد حسین، سید شہاب الدین، میر اکرم بنگلزئی، سید حیدر آغا، حاجی اسلم ترین، خان کاکڑ و دیگر عہدیداروں نے انجمن تاجران چمن کے صدر داد شاہ پژواک اوردیگر عہدیداروں کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن تاجران چمن کے عہدیداروں نے کم مدت میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا اور تقریباً تمام تاجر برادری کو ایک پیج پر متفق کیا اور ان کو در پیش مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے انہو ںنے کہا کہ عیدکے بعد تمام صوبوں کے دورے کئے جائیں گے اور بعد میں کوئٹہ میں ایک کونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے نامور تاجر اور تاجر رہنماء شرکت کریں گے ۔
تازہ ترین