• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیریونیورسٹی ملتان کیمپس میں محفل نعت کے مقابلے

ملتان ( لیڈی رپورٹر) مفتی غلا م مصطفیٰ ر ضو ی، ڈائریکٹر ائیریونیورسٹی ملتان کیمپس پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان ، سیاسی و سماجی رہنما خالد جا وید وڑائچ، مخدوم طا رق عبا س شمسی،ڈا کٹر محمد اکمل مد نی ، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ محفل حمدوثنا ء نئی نسل میں قر ب الہیٰ و حب رسولؐ کو پرو ا ن چڑھا نے کا موثر ذریعہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ائیریونیورسٹی ملتان میں رمضان المبارک کے سلسلہ میں منعقدہ 15ویں سالانہ دو روزہ جائزہ حسن قرأت و نعت رسول مقبولؐ کے دوسر ے روز سکول کالجز و مدارس کے طلباء کے درمیان مقابلہ جات کی تقریب سے خطاب میں کیا ، جائزہ نعت سکول کے طلباء میں اول نبیل محسن، دوم حضرت اللہ،سوم را ئو محمد نعیم غفا ر ،اورچہارم زا ہد حسین رہے، جائزہ قرأت کالج و مدارس کے طلبا ء میں اول محمد شعیب، دوم حامد رسو ل، سوم حا فظ اسرار احمد ، اور چہا رم حا فظ محمد اویس رہے، جائزہ قرأت برائے سکولز میں اول حا فظ سعد رحیمی، دوم حا فظ محمدعثمان ،سوم حا فظ عبدالروف اورچہارم حا فظ محمد عمر رہے ۔جائزہ نعت شریف کالج و مدارس لیول میں اول محمد شعیب، دوم شا ہد بلال سوم شا ہد عبا س اور مد ثر محی الدین کو خصوصی انعام پیش کیا گیا۔
تازہ ترین