گوہاٹی( نمائندہ خسوصی) سائوتھ ایشین گیمز میں شر کت کے لئے آ نے والی پاکستان کی مردوں اور خواتین کی باسکٹ بال ٹیموں نے ایونٹ کی منسوخی کے باوجود گوہاٹی میں قیام کیا۔ قومی کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شر کت کے لئے آ نے والی مختلف ملکوں کی ٹیموں کے ساتھ نمائشی میچز کھیلے، انٹر نیشنل باسکٹ بال فیڈریشن کی ہدایت پر سائوتھ ایشین گیمز میں باسکٹ بال کے ایونٹ کے انعقاد کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث ٹور نامنٹ آ غاز سے ایک روز قبل منسوخ کردیا گیاتھا۔