کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرحد اسپورٹس نے آل کراچی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مسلم برادرز کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اللہ داد محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس لانڈھی کے تعاون سے جاری ٹورنامنٹ کا واحد فیصلہ کن گول سلمان نے کیا۔