• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج وزیراعظم عباسی دریائے سندھ پر پل اور شجاع آباد ملتان موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھول دینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج ہفتے کو دریائے سندھ پر سوا کلومیٹر طویل اور ساڑھے 12میٹر چوڑے بینظیر بھٹو پل کا افتتاح کرینگے۔ اسکے علاوہ وہ کراچی لاہور موٹر وے کے شجاع آباد ملتان سگنل فری 6رویہ موٹر وے کو بھی ٹریفک کیلئے کھول دینگے۔ شجاع آباد ملتان موٹر وے کی تعمیر کا کام 2016ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شروع کرایا تھا‘ اور یہ 2سال سے بھی کم ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی ہے۔ اس پر 3سے زیادہ انٹرچینج بھی بنائے گئے ہیں۔ دریائے سندھ پر بینظیر بھٹو پل کی تعمیر سے دریا کے مشرقی اور مغربی کنارے کے لاکھوں عوام کو سفری‘ تجارتی سہولیات میسر آئیں گی۔ پل کھلنے سے لاہور‘ کراچی کے درمیان ٹریفک کا بہائو تیز ہو جائیگا۔
تازہ ترین