• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آرٹس کونسل کے سامنے فوارہ واٹر پارک بن گیا

کراچی آرٹس کونسل کے پاس بنایا گیا خوبصورت فوارہ، گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے راحت کا سامان بن گیا، دوپہر کے وقت شہریوں کی بڑی تعداد فوارے کے نیچے کھڑی ہوکر نہاتی اور گرمی کو بھگاتی ہے۔

کراچی آرٹس کونسل کے سامنے فوارہ واٹر پارک بن گیا
کراچی آرٹس کونسل کے سامنے فوارہ واٹر پارک بن گیا

یہ کوئی واٹر پارک یا سوئمنگ پول نہیں بلکہ آرٹس کونسل کے قریب لگا فوارہ ہے۔

کراچی آرٹس کونسل کے سامنے فوارہ واٹر پارک بن گیا

ویسے تو اس فوارے کو شہر کی خوبصورتی کیلئے لگا یا گیا تھا لیکن کراچی میں گرمی سے پریشان شہری اس سے سوئمنگ پول کا کام لے رہے ہیں۔

یہاں سے گزرنے والے اکثر شہری فوارے کے ٹھنڈے پانی کو گرمی کے توڑ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل کے سامنے فوارہ واٹر پارک بن گیا

کراچی آرٹس کونسل کے سامنے فوارہ واٹر پارک بن گیا

بچوں کی تو موجیں لگ گئی ہیں، کہتے ہیںکہ گھر میں نہ بجلی ہے، نہ نہانے کیلئے پانی، اس لئے وہ روز یہاں آتے ہیں اور جی بھر کر نہاتے ہیں۔

کراچی آرٹس کونسل کے سامنے فوارہ واٹر پارک بن گیا

گرمی میں شہریوں کے اتنے مزے آگئے کہ کوئی فوارے کے نیچے بےفکری سے لیٹا ہے تو کوئی سکون سے بیٹھ کر نہا رہا ہے۔

تازہ ترین