نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا ، خاص کر فیس بک سگریٹ نوشی کی بری عادت سے نجات دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
سگریٹ نوشی پھیپڑوں کے کینسر ، دل اور جلد کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔سگریٹ پینے والے افراد جب ان بیماریوں میں مبتلا ہو نے کے خطرے سے دوچار ہو جاتے ہیں تو وہ سگریٹ نوشی ترک کرنے کی ٹھانتے ہیں مگرکامیاب نہیں ہو پاتے ۔
دماغ میں سگریٹ کے گہرےکیمیائی اثرات ان کےجسم کو تمباکو کا انتہائی عادی بنا دیتے ہیں کہ وہ نہ چاہتے ہو ئے بھی سگریٹ پینے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہر سال تمباکو سے 70 لاکھ افراد کی اموات واقع ہوتی ہیں جن میں سے 60 لاکھ لوگ تمباکو کے براہ راست استعمال سے موت کے منہ میں جاتے ہیں،آٹھ لاکھ نوے ہزار افراد ایسے ہی جو سگریٹ نوشی تو نہیں کرتے مگر سیکنڈ ہینڈ اسموکنگ کے اثر میں آتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کم اور درمیانی آمدنی والے دنیا کے 80 فیصد لوگ کینسر اور دل کی بیماریوں میں مبتلا ہو کر موت کا شکار ہو تے ہیں تاہمسگریٹ نوشی کے حوالے سے نئے مطالعے نے امید کی ایک کرن ظاہرکی ہے۔
کیلفورنیا یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے ایک طبی تجربے کے تحت سوشل میڈیا کے دیو فیس بک پر سگریٹ نوشی سے چھٹکارا دلانے کے لئےآن لائن پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔
تمباکو نوشی سے نجات کےدیگر طریقوں کے بر عکس یہپروگرامز ممکنہ طور پر موثر خدمات ادا کر سکتے ہیں۔خاص کر نوجوان آن لائن، چیلنجنگ پروگرامز میں حصہ لے کر یہ جان لیوا عادت ترک کر سکتے ہیں اور علاج بھی کرا سکتے ہیں۔
نوے دنوں پر مشتمل اس پروگرام میں ہفتہ وار براہ راست سوال و جواب کے سیشن ، ڈاکٹروں کی سطح پر کام کرنے والے کاؤنسلرز کے ساتھ ہفتہ وار براہ راست رویوں پر مشاور تی سیشن شامل ہیں۔