• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کا کے پی میں ضم کرنا غیرآئینی، خطرناک نتائج ہونگے، محمود اچکزئی

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنا غیر آئینی عمل ہے اور اس کے نتائج خطرناک ہونگے۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے آواز بلند کی ہے، فاٹا خیبر پختونخوا انضمام غیر جمہوری عمل تھا جس پارلیمنٹ کی مدت ختم تھی اور ا سے بجٹ پیش کرنے کا حامل نہیں سمجھا جا رہا تھا اس کے ذریعے 100 سال سے آزاد قبائل پرقبضہ کیا گیا مشرف ایک فرد تھا اور اس کو صدر بنانے کیلئے ریفرنڈم کرایا گیا لیکن لاکھوں قبائل کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے ریفرنڈم سے محروم کیا گیا پشتونخوامیپ اور جمعیت علماء اسلام نے بھر پور دلائل دئیے اور کوشش کی کہ یہ غیر آئینی عمل رک سکے ہم نے تاریخ کو جواب دینا ہے یہ عمل غیر آئینی اور میرا عقیدہ ہے کہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے جس طرح فاٹا انضمام پر جلد بازی کی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ پھر مستقبل میں متنازعہ رہے گا ہماری جو کوشش تھی ہم نے کر لی مگر بد قسمتی سے یہاں حقیقت کو تسلیم نہیں کی جاتی ہے۔
تازہ ترین