• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ایریا 59ہزار مربع فٹ سے بڑھا کر دولاکھ مربع فٹ کر دیاگیا

اسلام آباد(حنیف خالد)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ ہفتے بدھ کے روز توسیع شدہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کاافتتاح کریں گے اس تقریب میں بلوچستان کے گورنر وزیراعلیٰ وزرا ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کوئٹہ اور بلوچستان کی اہم شخصیات خصوصی طورپر مدعوکی گئی ہیں۔ وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ہوابازی خطبہ استقبالیہ دیں گے ایوی ایشن ڈویژن کے سیکرٹری اعجاز منیر اور ڈائریکٹرجنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن اعجاز منیر اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ائرپورٹ کے خدوخال کے بارے میں جو بریفنگ دیں گے اس کے اہم نکات یہ ہیں۔ کوئٹہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کی نئی بلڈنگ میں چیک ان کائونٹرکی تعداد دگنی کر دی گئی ہے جو دو جدید پسنجر بورڈنگ برج کئی کروڑ کی لاگت سے نصب کئے گئےہیں عالمی معیار کے مطابق پسنجر لائونجز بنائے گئے ہیں اندرون ملک اور بیرون ملک جہازوں کی آمد و روانگی کے لئے لائونجز تعمیر کئے گئے ہیں پسنجر بورڈنگ برج کی وجہ سے کوئٹہ کے سخت ترین موسم میں مسافر طیاروں سے ٹرمینل بلڈنگ میں جایاکرینگے اور ٹرمینل بلڈنگ سے مسافر روانگی کیلئے پسنجر بورڈنگ برج کے ذریعے طیاروں میں جایا کریں گے توسیع شدہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایرپورٹ کا پروجیکٹ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2016میں شروع کیاتھا جس پر کئی ارب روپے لاگت آئی ہے اس کے گرائونڈ فلور کارقبہ پینتا لیس ہزار نوسو چار مربع فٹ سے بڑھا کرایک لاکھ گیارہ ہزار سات سو بیس مربع فٹ کیاگیاہے۔ فرسٹ فلور کا ایریا 23ہزار 5سو مربع فٹ سے بڑھا کر 87ہزار2سو 70مربع فٹ کیاگیاہے ڈومیسٹک چیک ان کائونٹر 5سے بڑھاکر 12کرد یئے گئے ہیں انٹرنیشنل 3سے بڑھاکر12کئے گئے ہیں امیگریشن کائونٹر انٹرنیشنل ارائیول کے لیے5سےبڑھا کر 12کئے گئے ہیں انٹرنیشنل ڈیپارچر کے لئے امیگریشن کائونٹر کی تعداد3سے بڑھا کر14کر دی گئی ہے اندرون ملک روانگی کے لائونج میں200کی بجائے 432مسافروں کے بیٹھنے کے لئے جدید کرسیاں نصب کی گئیں ہیں۔
تازہ ترین