راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چائلڈپروٹیکشن بیوروسے چارکم سن بچے فرارہوگئے۔ سیدعلی عابدنقوی ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈپروٹیکشن بیورونے تھانہ کینٹ کودرخواست دی کہ ہماراادارہ لاورث بچوں کی کفالت کرتاہے گذشتہ شب ادارے کی بلڈنگ واقع مارکیٹ روڈصدر سے نابالغ بچے حمزہ ولدارسلان،احمدحسن ولدابرارعمر12سال ،وقاص علی ولدمحمدعلی عمر9سال اورجمشید ولد محمدکیفی عمر13 فرارہوگئے ۔کینٹ پولیس نے روزنامچہ میں رپٹ درج کرلی ہے۔