• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں’ہیٹ ویو‘ کی نئی لہر کل سے آئے گی

شہری محتاط رہیں، کل سے کراچی میں ایک اور ہیٹ ویو

کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہے، محکمہ موسمیات والے کہتے ہیں کہ منگل سے شہر کو ایک اور ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، شہریوں کو روزے میں گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کردی گئی ہے کہ منگل سے رواں سال کی چوتھی ہیٹ ویو شہر کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے جو جمعرات تک جاری رہے گی۔


محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کے دوران منگل سے جمعرات تک درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا نے کی پیش گوئی کی ہے۔

آج ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے،اس وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت لاہور میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ساہیوال، سرگودھا، منگلا، نوکنڈی میں درجہ حرارت 33ڈگری ،کراچی اور حیدرآباد میں 31ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو، لسبیلہ، جیکب آباد، سکھر اور نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہیں نکلنا چاہیے، نہ ہی دھوپ میں نکلیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھادینا چاہیے، ڈھیلے اور ہلکے پھلکے کپڑے پہننے چاہئیں۔

تازہ ترین