ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویلپمنٹ مسلم لیگی چیئرمینوں کااجلاس چیئرمین اعجاز فخر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں 29مئی کو میونسپل کارپوریشن کے ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے بارے لائحہ عمل بنایا گیا، چیئرمین جلیل خان بابر نے کہا کہ میئر ملتان نے رمضان المبارک میں لائٹس کا انتظام نہیں کیا ۔ ماسٹر سعید اقبال انصاری نے کہا کہ من پسند ٹھیکہ داروں کو ادائیگی کیلئے ایجنڈے کا حصہ بنا دیا گیا ہے جو ناقابل قبول ہے ۔ اختر عالم قریشی نے کہا ہے کہ جن سابقہ ایجنڈوں پر اعتراض کیا گیا ہے اور بل پاس نہیں کئے ہیں تو آئندہ اجلاس کی کس طرح توسیع کی جاسکتی ہے۔ رسالت خان شیروانی نے کہا کہ میئر ملتان نوید الحق آرائیں اپنی ذمہ دارایاں پوری نہیں کر رہے ۔ شہر کی تبادہی کو کسی صورت بھی برادشت نہیں کیا جائے گا۔ چیئرمین اعجاز فخر نے کہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے میئر اور انتظامیہ ماڈل بائی لاز نہیں بنا سکی ۔ زاہد عدنان گڈو نے کہا ہے کہ ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کو متحد رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں رانا اشرف تاج ، شیخ محمد رفیق ، ملک اسلم بھٹہ ، رحمت رحمانی ، رانا امجد ، محمد صدیق انصاری ، زاہد عدنان گڈو ، ڈاکٹر دلویز ، جلیل خان بابر ، اختر عالم قریشی ، ا عجاز فخر ، ماسٹر سعید انصاری ، زاہد خان ، حامد خان ، فہمیدہ چوہان ، افشاں گلزارشریک تھے ۔