کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی معروف سیمنٹ بنانے والی کمپنی ڈی جی خان سیمنٹ نے اوریکل انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) کلاؤڈ کا انتخاب کرلیا ہے جو کمپنی کے توسیعی منصوبے ، خدمات اور کارکردگی میں اضافے اور مارکیٹ میں فوری رسائی کو ممکن بنائے گا۔ اوریکل ای آر پی کلائوڈ کی یہ ایک مکمل ترین کلاؤڈ ڈپلائمنٹ ہے۔ڈی جی خان سیمنٹ آئی ٹی کے اخراجات میں کمی، مارکیٹ میں فوری رسائی کے لیے نئی ٹیکنالوجی کے انتخاب، خدمات میں تیزی اور موجودہ آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو سادہ بنانے کیلئے کوشاں تھی۔ اوریکل ای آر پی کلاؤڈ پر عمل درآمد سے کمپنی کے مالیاتی امور کو جدید بنانے اور آرڈر سے لین دین کے تمام معاملات کو جامع ترین بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ ایک مکمل مربوط کلائوڈ بزنس ایپلی کیشن ہے جو دنیا بھر کے کاروباری اداروں کے لیے وضع کی گئی ہے۔اوریکل ای آر پی کلائوڈ محفوظ اور قابل توسیع آرکیٹکچر پر تیار ہواہے جو ڈی جی خان سیمنٹ کو مکمل ضروریات کے مطابق متبادل فراہم کرے گی جو کمپنی اور تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز اور کلاؤڈ کے درمیان مکمل ہم آہنگ ہو گا۔ اسی طرح یہ معیارات کے مطابق بہترین پریکٹسز اور فوری قابل عمل ٹیمپلیٹ میں بھی معاون ہوگا۔