• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان: غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

ملتان کے علاقے بند بوسن میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکے اور لڑکی کی لاشیں بندبوسن کے علاقے میں دریا کنارے واقع لڑکی کے والد کے مکان سے ملیں، دونوں افراد کا قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکے کو قتل کرنے سے پہلے تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

پولیس نے مقتول لڑکی کے والد اور بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین