• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام، ملزم فرار

ٹھٹھہ (نامہ نگار) ٹھٹھہ شہر کے رہائشی ہوٹل مالک خدا ڈنو ہالو کی 11 سالہ بیٹی ساریہ اپنی بہن کے ہمراہ شاہ کمال محلہ میں واقع اپنی نانی کے گھر جا رہی تھی کہ راستے میں ایک نامعلوم ملزم نے لڑکی کے منہ پر کپڑا رکھ کر اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم لڑکی کی بہن کی جانب سے شور مچانے کے بعد جب اہل محلہ موقع پر پہنچے تو ملزم لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دو روز قبل بھی محلے میں ایک اور لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔
تازہ ترین