• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو سبق سکھانے کیلئے مجھے مقدمات میں الجھایاگیا،مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد میاں نوازشریف کو سبق سکھانے کیلئے انہیں مقدمات میں الجھایاگیا‘منصوبہ بنانے والوںیاد رکھو ، نوازشریف اورپاکستان کی بیٹی ہوں، خودجھکوں گی نہ اپنےباپ کو جھکنے دوں گی‘نواز شریف عوام کی حاکمیت کا جھنڈا لے کر نکلےہیں، اس جہاد میںنواز شریف کیساتھ کھڑی ہوں۔منگل کو پنجاب ہاؤس میں اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں احتساب عدالت میں دیا گیا بیان پڑھ کر سناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والد کی طرح میں بھی جانتی ہوں کہ اس مقدمے میں کیوں الجھایاگیا، نواز شریف کو سبق سکھانے کیلئےمجھے کیس میں گھسیٹا گیا،مجھے کیوں واٹس ایپ کالز والی جے آئی ٹی کے سامنے بلاجواز پیش ہونا پڑا، جانتی ہوں کہ یہ ریفرنسز کیوں قائم کیے گئے۔جانتی ہوں کہ ستر پیشیاں کیوں بھگتنا پڑیں،مجھے معلوم ہے کہ مجھے کینسر میں مبتلاماں سے کیوں دوررکھاگیا،پاکستان کی تاریخ میں کسی خاتون کو اتنی پیشیاں نہیں بھگتنا پڑیں،میراقصور یہ نہیں کہ میں نے کوئی بدعنوانی کی‘میں نے کوئی چوری ڈاکہ مارا، نہ بدعنوانی کی ‘کبھی کسی سرکاری عہدے پر نہیں ر ہی، میرا قصور یہ ہے کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں‘میرا قصور ہے کہ میں قابل فخر بیٹیوں کی طرح ڈٹ کرکھڑی ہوں،میرا قصور ہے کہ میں اپنے باپ کو حق پر سمجھتی ہوں، میرا قصور ہے کہ اپنے باپ کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہوں۔ان ریفرنسز کا مقصدہے کہ میرے والد کے اعصاب پر دباؤ ڈالا جائے،منصوبہ ساز جانتے ہیں کہ باپ بیٹی کا رشتہ کتنانازک ہے،انکا خیال تھا کہ کسی دباؤ میں نہ آنے والانوازشریف ہر جبر کےسامنے سینہ تان کر کھڑا ہونے والا نوازشریف ایک طریقے سےہی جھک سکتاہے کہ اسکی بیٹی پر مقدمہ بنائو،اسکی بیٹی کو جے آئی ٹی کے سامنے لائو،اسکی بیٹی کو عدالتوں میں گھسیٹو،نوازشریف محبت کرنے والا روایتی باپ ہے،بیٹی کو کٹہرے میں دیکھے گا تو نوازشریف کے اعصاب جواب دیدینگے،نوازشریف گردن جھکادے گاایسے سوچنے والے نوازشریف کو نہیں جانتے۔میرا باپ ستر سال کی بیماریوں کے خلاف علم جہادلیکرنکلا ہے،نوازشریف عوام کی حاکمیت اورووٹ کو عزت دو کا پرچم لیکر نکلا ہے،نوازشریف کرسی اقتدار کیلئے نہیں ،وہ بڑی انقلابی تبدیلی کیلئے نکلا ہے، ووٹ پریقین رکھنے والاہرشخص نوازشریف کیساتھ کھڑا ہے،مریم نواز نے کہاکہ بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیںلیکن آج سب کچھ بغض وعناد کی نذر ہوگیاسب کچھ انتقام کی بھینٹ چڑھ گیا،آج بیٹیاں سانجھی نہیں رہیں آج کا دستورہے کہ بیٹی کو باپ کی سب سے بڑی کمزوری بناکراستعمال کرو۔
تازہ ترین