لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ ) شاہی بازار میں واقع صراف کی دکان کے تالے توڑ کر نا معلوم چور ایک کروڑ رو پے سے زائد مالیت کا سونا اور طلائی زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع اس وقت ہوئی جب پیر کی صبح صراف دکان پر پہنچاتو دکان کے تالے ٹوٹے دیکھ کر دکان کا مالک سکتے میں آ گیا۔بعدا ز ںپولیس کو مطلع کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقو ع کا معائنہ کرنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔آخری خبریں آنے تک چوروں کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تھا اور نہ واردات کی رپورٹ درج ہو سکی تھی۔