• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ نوشی ، سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا اہم سبب









سگریٹ نوشی ، سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا اہم سبب

دُنیا بھر میںسب سے زیادہ ا موات دل کے امراض کے باعث ہوتی ہیںاوردل کے امراض کے اسباب میں سب سے بڑا حصہ تمباکو نوشی کاہے۔

سگریٹ نوشی ، سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا اہم سبب

تمباکوکا استعمال ہائی بلڈپریشر کے بعد دل کے امراض کا دوسرا بڑا سبب ہے ۔ تمباکوکا استعمال انسانی صحت کے لئے مضر ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ آٹھ ہزار آٹھ سوافراد تمباکو کے سبب موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔تمباکو کا استعمال سانس کی بیماریو ں ، شوگر ، ہائی بلڈپریشر ، پھیپھڑوںاور گلے کے کینسر ، جیسی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

سگریٹ نوشی ، سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا اہم سبب

احتیاط علاج سے بہتر ہے

معاشرے میں سگریٹ کے استعمال میں کمی لاکر ہم ان بیماریوں کی روک تھام کر سکتے ہیں ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہمیشہ یہ مشورہ دیاجاتا رہاہے کہ سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ یہ عوام کی دسترس سے دور ہو جائیں اور نتیجے میں سگریٹ کی خریداری میں کمی واقع ہوگی ۔جب سگریٹ کی قیمت بہت زیادہ ہو گی تو عوام سگر یٹ چھوڑنے کی کوشش کریں گے ۔

پی ایم اے پہلے سے یہ مُطالبہ کر تی آ رہی ہے کہ سگریٹ کے پیکٹ کا 80%حصہ تمباکو مخالف تصویری انتباہ پر مُشتمل ہو لیکن وعدوں کے باوجود عملی طور پر اب تک ایسا نہیں ہوسکا ہے ۔

سگریٹ نوشی ، سالانہ ایک لاکھ سے زائد افراد کی موت کا اہم سبب

18سال سے کم عُمر افراد کو سگر یٹ نہ بیچنے کے قانون پر عمل درآمد کیاجائے۔ تمباکو نوشی کی ممانعت کے قانون 2002کے تحت عوامی جگہوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس قانون پر بھی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

ارباب اختیار کو چاہئے کہ تمباکو مُخالف قوانین پر سختی سے عمل درآمدکروایاجائے ۔ تعلیمی اداروں کی کینٹین میں بھی سگریٹ ، چھالیہ ، گٹکا وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد ہونی چاہیے ۔نیز تعلیمی اداروں کے گرد آدھا کلو میٹر کے علاقے میں ان اشیاء کی فروخت کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

لوگو ں کو چاہیے کہ مندرجہ بالا مہلک بیماریوں سے بچائو کے لئے فوری طور پر تمباکو کے استعمال کو ترک کریں۔تمباکو کے نشے میں مبتلا افراد رمضان کے مہینے میں اسے با آسانی ترک کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین