• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر قتل کیس، انسدا دہشتگردی عدالت نے رحمان ملک کا بیان غیر ضروری قرا ر دیدیا

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان مارتھ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کے بیان کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ڈی ایس پی شعیب احمد کو طلبی کے ثمن جاری کرتے ہوئے سماعت 22 فروی تک کیلئے ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ روز انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت میں دائر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کے موقع پر سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز، ایس پی راول ٹائون خرم شہزاد، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر ایڈوکیٹ عدالت میں حاضرہوئے، سابق وزیر داخلہ رحمان کو طلب کرنے کے باوجود وہ عدالت حاٖر نہ ہوئے۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رحمان ملک کا اس کیس میں کوئی بیان ریکارڈ نہیں ہوا ہے۔انکا بیان غیر ضروری ہے۔ جس پر فاضل عدالت نے استغاثہ کے گواہ ڈی ایس پی شعیب احمد کی طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔
تازہ ترین