ملتان( لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے اور گمشدہ 3 بچے لواحقین کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کر دیئےہیں،بچوں کو کچھ روز قبل ریسکیو کیا گیا تھا، حوالے کئے گئے بچوں میں 14 سالہ جمشید ولد قاسم ، 5 سالہ منور ولد ریاض، اور 10 سالہ عمران ولد اقبال شامل ہیں، بچوں کا تعلق کراچی اور ملتان سے ہے۔