• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان ہائیکورٹ،کوئٹہ کی 8صوبائی نشستوں کی حلقہ بندیاں کالعدم

بلوچستان ہائیکورٹ،کوئٹہ کی 8صوبائی نشستوں کی حلقہ بندیاں کالعدم

کوئٹہ(نمائندہ جنگ )بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اورجسٹس عبداللہ بلوچ پرمشتمل بینچ نے کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کے 8حلقوں کی نئی حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردینے کا حکم دیا ہے،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بنچ نےفیصلہ سنایا، الیکشن کمیشن کو الیکشن ایکٹ اور رولز2017ء کے تحت حلقہ بندیاں کرنیکا حکم جبکہ خضدار کے حلقہ پی بی 39 خضدار II ،حلقہ پی بی 40 خضدار III ،حلقہ پی بی 43پنجگور اورحلقہ پی بی 44آواران / پنجگور کی حلقہ بندیوں سے متعلق دائر آئینی درخواستیں خارج کردی گئیں عدالت نے حلقہ پی بی 44آواران /پنجگور اور حلقہ پی بی 43 پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق ایک اور آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے یونین کونسل سورد و کو حلقہ پی بی 44 آواران /پنجگور سے نکال کر پی بی 43 پنجگور میں شامل کرنے کا حکم دیا ۔

تازہ ترین