• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایاز صادق کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

ایاز صادق کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان ، میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے الیکشن میں تاخیر کا اندیشہ ہے، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے۔

میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کریں گے کہ الیکشن وقت پر ہوں تاخیر نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد فیصلہ آنے کا کیا مقصد ہے ۔

ایاز صادق نے کہا کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے اور الیکشن شیڈول کا اعلان ہونے کےبعد یہ فیصلہ سامنے آیا ،انہوں نے بتایا کہ تمام جماعتوں سے متفقہ طور پر فارم میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا تھا ۔

تازہ ترین